مولانا سید مونس رضا عابدی

مولانا سید مونس رضا عابدی تحریر مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی ضلع غازی پور مردم خیز علاقہ ہے جس کے چھوٹے چھوٹے قصبات میں ایسی نامور ہستیاں من...

مولانا سید مونس رضا عابدی

تحریر مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی
ضلع غازی پور مردم خیز علاقہ ہے جس کے چھوٹے چھوٹے قصبات میں ایسی نامور ہستیاں منصۂ شہود پر آئیں جنہوںنے علمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں غازی پور کا ایک چھوٹا سا قصبہ پارہ ہے جہاں کے ارباب علم و فن کی علمی خدمات مسلم ہیں اسی قصبہ کی بزرگ شخصیت حجۃ الاسلام مولانا سید مونس رضا صاحب عابدی دامت برکاتہ کی ہے جن کا وجود مسعود اس قصبہ کےلئے نعمت غیر مترقبہ سے کچھ کم نہیں تھا۔ آپ ۱۰؍ دسمبر ۱۹۴۷ء؁ کو پارہ میں عالم شہود میں آئے والد ماجد حجۃ الاسلام مولانا سید ظہیر حسن صاحب عرف علی رضا مدرسۃ الواعظین کے فارغ اور عالم با عمل تھے جن کا عالم شباب ہی میں انتقال ہوگیا تھا۔ والد کے انتقال کے بعد سے اپنے نانیہال محمد آباد گہنہ کو اپنا مسکن قرار دیا ادھر کچھ عرصہ سے لکھنؤ میں قیام تھا۔
مولانا مونس رضا صاحب اور آپ کے چھوٹے بھائی مولانا محسن رضا صاحب پرنسپل مدرسہ ہگلی ویسٹ بنگال دونوں نے وثیقہ عربی کالج فیض آباد میں تعلیم حاصل کی اور اس دور کے اکابرین علماء سے کسب فیض کیا۔ بالخصوص مولانا سید وصی محمد صاحب طاب ثراہ سے کافی استفادہ کیا اور استاد محترم کی خاص توجہ کا مرکز بنے رہے۔ مولانا وصی محمد صاحب آپ سے مثل پدر شفقت فرماتے تھے اور تعلیم و تربیت میںکوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے تھے۔ ہندوستان میں تعلیم سے فراغت کے بعد بھی علمی تشنگی نہ بچھ سکی عراق جانے کا عزم کیا اسباب فراہم ہوئے قسمت زور پر آئی اور ۱۹۶۵ء؁ میں نجف اشرف پہنچے باب مدینۃ العلم کی دہلیز پر جبہ سائی کرکے تحصیل علم کا سلسلہ شروع کیا ۔ اس دور میں حوزۂ علمیہ نجف اپنے شباب پر تھا دور دور سے طلبا نجف اشرف پہنچ رہے تھے۔
ہر طرف علماء کی مسند در س بچھی ہوئی تھیں خواہ وہ حرم کے حجرے ہوں یا مسجد کے ہال ہر جگہ درس و بحث کا سلسلہ گرم تھا جس کی بنا پر نجف کی فضا میں علم کھلا ہوا تھا ایسے علمی ماحول میں آپ نے لمعتین،رسائل و مکاسب اور ماہ رمضان میں تفسیر و قرآن کا درس آیت اللہ راستی کا شانی سے لیا اور آیت اللہ سید عبد الکریم کشمیری سے رسائل کا خصوصی درس لیا جس میں چند طلباء شرکت کرتے تھے ان کے علاوہ علامہ سید حیدر عباس صاحب آقای سید مصطفوی کا شانی سے بھی فقہ و اصول میں استفادہ کیا۔
آپ نے آیت اللہ ہاشمی گلپائیگانی، آیت اللہ شہید باقر الصدرؒ،آیۃاللہ آل راضی اور امام خمینیؒ کے درس خارج میں شرکت کرکے فقہ و اصول میں اعلیٰ استعداد حاصل کی۔ دروس سے فارغ ہوکر حرم امیر المومنین ؑمیں نماز مغربین آیت اللہ محسن الحکیم اور نماز ظہرین آیت اللہ آل راضی کی اقتداء میں ادا کرتھے۔ آقائے حکیمؒ کے بعد نماز مغربین امام خمینیؒ کی اقتدا میں اداکرتے رہے۔ آیت اللہ ہاشمی گلپائیگانی آپ سے بہت محبت کرتے تھے آپ نے اجازہ اجتہاد بھی عنایت کیا جس میں مولانا کی علمی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ آپ نے عراق میں قیام کے دوران فقہ، اصول، فلسفہ ، کلام اور ادب میں بہت محنت کی اور اعلیٰ استعداد حاصل کی۔ یکایک عراق کے سیاسی حالات بگڑے بیرونی طلاب کو نکالا جانے لگا طلاب پر مظالم کا سلسلہ شروع ہوا چنانچہ آپ بھی حالات سے متاثر ہوکر  ۱۹۷۱ ؁ءمیں ہندوستان واپس آئے اور تبلیغ دین اور درس و تدریس میں مشغول ہوئے آپ ۱۹۸۰ ءتک پانچ سال ناصریہ عربی کالج جونپور کے پرنسپل رہے آپ کے دور میں مدرسہ نے ترقی کی بے پناہ ذو ق و شوق سے طلاب کو پڑھاتے تھے اور ساری مدت ان کو علمی زیور سے آراستہ کرنے میں مصروف رہے۔ آپ نے کچھ عرصے مدرسہ ہگلی بنگال میں تدریس کی آپ کامیابی اور آگے بڑھنے میں بنیاد ی چیز محنت اور شوق کو سمجھتے تھے اور طلاب سے انہیں دونوں چیزوں کی تاکید اور سفارش کرتے ۔ آپ ادبی ذوق بھی رکھتے تھے کہنہ مشق شاعر بھی تھے کلام معیاری ہوتا ، مگر شعر و شاعری چھوڑ دی تھی سارا وقت عبادت و راز و نیاز میں گزرتا ہے۔ کتب بینی محبوب مشغلہ تھاانتہائی خلیق و ملنسار تھے گوشہ نشینی کی زندگی گذار ری مگر مومنین ، دوست احباب کے حالات سے باخبر رہتے تھے جب کسی سے ملتے تو بڑ ے پرتپاک انداز سے ملتے ۔ آپ کو نہ شہرت کی فکر نہ ناموری کی تمنا تھی خاموشی کے ساتھ خدمت دین میں مصروف رہتے۔ ابھی بھی ہندوستان کی ایسی بستیاں ہیں جہاں ایسے ایسے گوہر نایاب پنہاں ہیں جو ظاہر تو نہیں ہوتے مگر انکا روحانی فیض سب تک پہنچتا ہے۔

COMMENTS

Maulana Sayed Baqer Mehdi Abidi

Jaunpur , India
Cont: baqermehdi47@gmail.com 



Name

ahlulbayt,16,books,15,Dua,14,dua newz books worldnewz,7,Editorial Baqer Maehdi,9,events,3,Imam mahdi,4,Islaam,9,islamic rulings,8,Nauha,6,Quran,6,Ramzaan,4,Ramzan,2,salam,2,socialissues,5,Tareekh,10,ulema,4,video,4,worldnews,40,
ltr
item
Almuntazir Jaunpur: مولانا سید مونس رضا عابدی
مولانا سید مونس رضا عابدی
https://1.bp.blogspot.com/-Hd1wfnIbulI/XKNKEY1vJ5I/AAAAAAAAGZA/5g3gRwLZLw8BnFdX8vxXHithytQLrRZyACLcBGAs/s1600/IMG-20190402-WA0016.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-Hd1wfnIbulI/XKNKEY1vJ5I/AAAAAAAAGZA/5g3gRwLZLw8BnFdX8vxXHithytQLrRZyACLcBGAs/s72-c/IMG-20190402-WA0016.jpg
Almuntazir Jaunpur
https://www.almuntazir.in/2019/04/blog-post_66.html
https://www.almuntazir.in/
https://www.almuntazir.in/
https://www.almuntazir.in/2019/04/blog-post_66.html
true
6231115075755403545
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share. STEP 2: Click the link you shared to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy